05:08 , 16 جون 2026
Watch Live

ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل، افزودہ یورینیم چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور امریکا ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں جوہری خطرات کو روکا جا سکے۔

فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امیر قطر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے معاملات کو مؤثر انداز میں سنبھالا، جس پر وہ مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک منصفانہ معاہدہ طے پایا ہے، تاہم امریکا وہاں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ان کے مطابق مجوزہ معاہدہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دے گا۔

لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ لبنان میں جاری جنگ کو نسبتاً محدود تنازع سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کے حوالے کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملہ انہیں پسند نہیں آیا۔ ان کے مطابق اگر اسرائیل بغیر شہری نقصان کے کارروائی نہیں کر سکتا تو ایسے معاملات میں متبادل راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین تنازع پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کو بھی یوکرین کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ان کی یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں جنگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION